ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: روبوسافٹ کمپنی میں آتشزدگی ۔ نقصان کا اندازہ 60 لاکھ روپے 

اڈپی: روبوسافٹ کمپنی میں آتشزدگی ۔ نقصان کا اندازہ 60 لاکھ روپے 

Sat, 12 Dec 2020 19:56:35    S.O. News Service

اڈپی،12؍دسمبر (ایس او نیوز) سنتے کٹّے کے پاس واقع روبوسافٹ کمپنی میں رات کے وقت اچانک آگ  بھڑک اٹھی جس کی  وجہ سے  60 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہونے کااندازاہ لگایا گیا ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی جس میں کمپیوٹرس ، فرنیچر اور دوسرا ساز وسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پوری عمارت کے اندر گہرےدھواں بھر گیا تھا  اورہوا کے اخراج کا کوئی بندوبست نہیں تھا جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منگلور و سے چیف فائر آفیسر نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ پولیس نے جائزہ لینے کے بع معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: